مغربی بنگال کے وزیر خزانہ امیت مترا خرابی صحت کی وجہ سے 18مئی کو مرکزی
وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرف سے جی ایس ٹی پر بلائی گئی میٹنگ میں شرکت
نہیں کریں گے ۔صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگ کے باہر نامہ نگاروں بات کرتے ہوئے کہا
کہ میں ان
دنوں بخار میں مبتلا ہوں ، مجھے بات چیت کرنے میں تکلیف ہورہی ہے اگر میری
صحت نے اجازت دی تو میں میٹنگ میں شرکت کروں گا۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت جو صورت حال ہے کہ اس کے مطابق وہ میٹنگ میں شرکت کرنے کے لائق نہیں ہیں ۔